2-1-2020
حیدرآباد ( ) ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑو نے بچہ جیل میں بچوں کو کھیل کا سامان اور بیڈ منٹن ڈریس و دیگر اشیا ء تقسیم کیں، تقریب کا اہتمام الامید لائنز کلب کے صدر محمد شاکر میمن کی طرف سے کیا گیا تھا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑو نے دکھی انسانیت کی خدمت میں لائنز کلب کی کارکردگی کو سراہا، جیل سرنٹنڈنٹ عبد الکریم عبا سی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور محمد شاکر میمن سے کہا کہ چھو ٹے مقدمے میں قید بچوں کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکریٹری جنرل