1-10-2019
حیدرآباد( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی سے آل ایچ۔ ڈی۔ اے آفیسر اینڈ آفیشلز ایسو سی ایشن کے چیرء مین سید آفتاب علی صدر آغا زاہد پٹھان، جنرل سیکریٹری شاہنواز قریشی و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ملاقات میں حیدرآباد چیمبر کے انتخاب بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی۔ امید ظاہر کی کہ نو منتخب باڈی صنعت و تجارت ک ساتھ شہر ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں گے، اراکین کا کہنا تھا کہ ایچ۔ ڈی۔ اے میں مالی بحران سے ملازمین مشکلات کا شکار ہیں، حیدرآباد چیمبر ملازمین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی ہے کہ ایچ۔ ڈی۔ اے ملازمین کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔
سیکریٹری جنرل