4-6-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین اقبال بھٹی، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین اور انجمن تاجران سٹی کالج روڈ کے چیئر مین یوسف میمن نے حیدرآباد چیمبر کے رکن اور کپڑے کے تاجر محمد عمران کھتری کے قاتلوں کی گرفتاری پر ایڈیشنل آئی جی سندھ پو لیس کراچی غلام نبی میمن، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ایس ڈی پی او شادمان ٹاؤن محمد شکیل اعوان، ایس ایچ او امداد علی خواجہ، ایس آئی سید راشد علی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پو لیس کے ایماندار فرض شناس افسران کی بے انتہا ء محنت سے چیمبر کے رکن عمران کھتری کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور اس سے تاجر برادری کے پو لیس ڈپارٹمنٹ پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور حیدرآباد کے تاجروں و صنعتکا روں میں خوف کی فضاء ختم ہوئی ہے،حیدرآباد چیمبر کی جانب سے پو لیس افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر شیلڈ پیش کی جائے گی، اہل خانہ کی خواہش ہے کہ عمران کھتری کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔
سیکریٹری جنرل