4-8-2019
حیدرآباد ( )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر صداقت علی جتوئی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رے کے دوران تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمارے دورے کا مقصدر بھی یہی ہے کہ تاجر برادری اور عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو، حیدرآباد کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے، ہم پو ری کوشش کریں گے کہ یہاں کے حالات کو بہتر بنایا جائے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان معیشت کو بہتر بنانے کی کو شش کر رہے ہیں تاکہ سسٹم کو درست طریقے سے چلایا جا سکے، حکومتی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چائنہ سمیت دیگر ممالک تجارت میں دلچسپی لے رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکہ میں بھی کہا کہ ہم امریکہ سے امداد نہیں چاہتے بلکہ تجا رت بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل پر وزیر اعظم سے بات کریں گے بلکہ تاجر برادری کے مسائل حل کرائیں گے۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں حیدرآباد چیمبر کو نمائندگی دی جائے تاکہ تاجر برادری کے مسائل حل کرائے جا سکیں، ضروری ہے کہ سوئی ساؤتھرن گیس کمپنی میں بھی چیمبر کو نمائندگی دی جائے، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری نے مطالبہ کیا کہ بارش کی تباہ کاریوں کے باعث حیدرآباد آفت زدہ علا قہ قرار دیا جائے۔حیدرآباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے کہا کہ محکمہ FBRان لینڈ ریوینیو تاجر برادری کو ہراساں کر رہا ہے، آڈٹ شدہ کیسوں کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جو کہ تاجر برادری کے ساتھ زیا دتی ہے، چیئر مینFBR، ممبر ان لینڈ ریوینیو FBRحیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے تاجروں کے مسائل حل کرائیں۔ سابق نائب صدر ضیا ء الدین نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن پر چار چار فٹ پانی کھڑا ہے، شہریوں کو اندرون ملک سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کے اعلان کر دہ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے پیکج پر عمل در آمد کرایا جائے، تاجر و صنعتکا ر برادری کا مطالبہ ہے کہ پاکستان ریلوے ایڈوائزری کمیٹی میں حیدرآباد چیمبر کو نمائندگی دی جائے، تاجروں نے کہا کہ حیسکو کی ناقص کارکردگی کی یہ حالت ہے کہ آج بھی ایشیا ء کے سب سے بڑے تجا رتی مراکز ریشم بازاراور شاہی بازارمیں بجلی بند ہے، تاجر برادری کیا کاروبار کرے گی، حیسکو اہلکار ہزاروں روپے لے کرٹرانسفارمر کی مرمت کر رہے ہیں اس میں بھی کئی ہفتے لگ جا تے ہیں، تاجروں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کو لاوارث سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر PTIکے جنرل سیکریٹری سندھ محفوظ عرسانی، ڈویژنل صدر نظیر خان، نائب صدر آئی ایس ایف یاسر قریشی، ڈسٹرکٹ صدر ارسلان راجپوت، کیو محمد حاکم،حیدرآباد چیمبر کے اراکین عبد الوحید شیخ، عبد الستار خان، محمد طارق شیخ، اختیار احمد آرائیں، عبد القادر سہروردی، سعید احمد چوہان، محمد دانش، وسیم جی، محمد حسین غور ی، ضیا مسرور جعفری، محمدانور کندن، قسیم قریشی، محمد اسلم نربان، ذو الفقار علی چوہان، یوسف دادا، سید یاور علی شاہ، ناصر خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل