7-8-2019
حیدرآباد ( )چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو FBRشاہد اقبال بلو چ نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفنڈ بانڈ کی شکل میں دیئے جا رہے ہیں، 50ہزار روپے کی خریداری پر CNICلینا ہو گا، امپورٹ اور لوکل مصنوعات پر ریٹیل پرائز لگانا لازمی ہے، FBRقوانین میں بہتری لائی جا رہی ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ریجنل ٹیکس کلکٹریٹ میں اعتما د اور بھرو سے کا رشتہ ہے، ٹیکس قوانین میں تبدیلی سے تاجروں کو آگاہی کی ضرورت ہے۔چیئر مین ان لینڈ ریوینیو سب کمیٹی تراب علی خوجہ نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس ادا کرنا چاہتی ہے، FBRنے ریٹیلرز کی درجہ بندی کر دی ہے، تاجر ابھی تک پریشان ہیں کہ وہ کونسے درجے میں آئیں گے اور کس حساب سے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ڈاکومینٹیشن کرنے کو تیار ہیں، 50ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈکی کاپی کی شرط رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لئے ہے جبکہ نان ٹیکس رجسٹر پرسن پر یہ شرط عائد نہیں ہے، اس صورت میں نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ میں کیسے شامل ہوں گے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ چائنہ، سنگا پو ر اور جاپان نے چھو ٹی صنعتوں سے ترقی کی ہے، پراپرٹی کرائے پر نظر ثانی کی جانی چاہئے، 20فیصد تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے، 80فیصد زرعی آمدنی پر ٹیکس نہیں لیا جا رہا، کلکٹریٹ میں افسران تعاون نہیں کررہے، ٹیکس نظام کو یونیفارم ہونا چاہئے، ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر سے کاروبار متاثر ہو تا ہے، حکومت ایکسپو رٹ بڑھانا چاہتی ہے، تاجربرادری کو RPOبنوانے میں دشواری کا سامنا ہے۔اس موقع پر سابق صدر محمد شاہد، سابق سینئر نائب صدور تراب علی خوجہ، محمد مدنی، محمد عارف، سابق نائب صدر ضیا ء الدین اراکین سید یاور علی شاہ، عبد الوحید شیخ، عبد الستار خان، حاجی اختیار آرائیں، غلام قادر کھتری، محمد اعظم چوہان، ذو الفقار علی چوہان، وسیم جی، یوسف دادا، خالد عمر ملک، حفظ الرحمن، ضیا ء مسرور، انورکندن، محمد اقبال شیخ، محمد شاکر میمن، اسلم نربان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل