8-11-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کے تعاون سے ”ہیومن ریسورس مینجمنٹ (بزنس پارٹنر)“کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے ورکشاپ کے شرکا ء سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں آسانی سے کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ تاجر و صنعتکار صحیح اور درست سمت کا تعین کریں، تاجر و صنعتکا ر ایسے ورکشاپ میں شرکت کیا کریں کیونکہ ایسے ورکشاپ سیمینار سے مفید معلومات حاصل ہو تی ہیں جو کہ کاروبار کے راہ کے تعین اور اس کی ترقی میں مدد مگار ثابت ہو تی ہیں، حیدرآباد چیمبر میں آئندہ بھی ایسے معلوماتی ورکشاپ / سیمینار کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔ ریجنل بزنس کو آرڈینیٹر سمیڈا فرقان مظہر نے حیدرآباد چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے مختلف موضوعات پر سیمینار اور ورکشاپ کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری اور صنعتی سیکٹر کی ترقی کے لئے سمیڈا ہیلپ ڈیسک حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قائم کی گئی ہے، سمیڈا چھو ٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لئے تاجروں و صنعتکا روں کو بزنس پلان، بزنس فیزیبلٹی رپو رٹ اور اسمال لون کے لئے مفید معلومات مہیا کرتا ہے، تاجر و صنعتکا ر سمیڈا کی سروسز سے استفا دہ کریں۔
8-11-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین نے مرحومہ کی نما ز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
سیکریٹری جنرل