9-11-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت توانائی حکومت پاکستان کے نوٹیفیکیشن میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 9تا 10نومبر 2019کو شام کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی مگر افسوس کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نوٹیفیکیشن کے برعکس حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے لو ڈشیڈنگ کر رہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ زیا دتی ہے اور وزارت توانائی حکومت پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، محمد شاکر میمن نے چیف ایگزیکیٹو حیسکو سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں شام کے اوقات میں تسلسل سے بجلی کی سپلائی جاری رکھی جائے۔
9-11-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی، اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی، سابق سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ و دیگر اراکین موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل