10-10-2020
حیدرآباد ( ) آل پاکستان ایل۔ پی۔ جی۔ ایسو سی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رے پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل۔پی۔جی۔ کاروبار میں سیفٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، سلینڈر کی فٹنس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاجر کاروبار محفوظ جگہ پر منتقل کر لیں، جناب عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ پولیس ایل۔پی۔جی۔ سے وابستہ تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فو ری طو رپر بند کرے،90لاکھ کیوبک فٹ گیس ختم ہو رہی ہے، آئندہ موسم سرما میں گیس کی قلت رہے گی اور مستقبل میں گھریلو صارفین کو ایل۔پی۔جی۔ پر انحصار کرنا پڑے گا،۔ انہوں نے کہا کہ ایل۔پی۔جی۔ سیکٹر 125ارب روپے ٹیکس دینے کو تیار ہے، ایل۔ پی۔جی۔ سیکٹر کے ٹیکس میں کمی کی جائے۔انہوں نے ایل۔پی۔جی۔ اسمگلنگ کے الزام کو مسترد کردیا، حیدرآباد چیمبر سے بھی اپیل کی کہ وہ ایل۔پی۔جی۔کے تاجروں سے تعاون کرتے ہوئے ان کے مقامی مسائل حل کرائیں، چیئر مین عرفان کھوکھر نے حیدرآباد چیمبر کے نومنتخب باڈی کو بھی مبارکباد دی۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ، سابق سینئر نائب صدور تراب علی خوجہ، شاکر میمن، سابق نائب صدر ضیا ء الدین کے علا وہ سید یاور علی شاہ، احسن ناغڑ، اختیار احمد آرائیں، شوکت علی سومرو، ذو الفقار علی چوہان، ضیاء مسرور جعفری، محمد اسلم نربان، عبد الستار خان سمیت ایل۔پی۔جی۔ایسو سی ایشن کے وائس چیئر مین ملک تیمور، صوبائی صدر فیصل رسول، کراچی ریجن کے صدر شعیب وارث، حیدرآباد ریجن کے صدر نواب خان و دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل