9-1-2020
حیدرآباد ( ) وفاقی حکومت گرین پاکستان پروگرام کے تحت چار سالوں کے دوران 10ارب درخت لگائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار کنزرویٹر فاریسٹ آفیسر ذو الفقار علی میمن نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دور ے پر ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے درختوں کو خطرات، درختوں کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ درختوں کی عدم موموجودگی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہے، درخت معاشرتی، معا شی اور ماحولیاتی ترقی میں نہایت ہی اہمیت رکھتے ہیں، جبکہ سندھ حکومت نے صوبے کو ماحول دوست بنانے کے لئے سرسبز سندھ پروگرام کا آغاز کیا ہوا ہے۔ اراکین نے دیہی اور شہری جنگلات کی ترقی میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں درختو ں کی پیداوار اور جنگلا ت کی ترقی سے متعلق کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ مل کر حیدرآباد کے دیہی اور شہری علا قوں میں نہ صرف شجر کاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بلکہ درختوں کو لاحق خطرات اور ماحولیاتی آلودگی سے پیداہونے والے مسائل کو حل کر نے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے، حیدرآباد چیمبر کے اراکین نے میانی فاریسٹ کا دو رہ کیا، جہاں انہوں نے میانی فاریسٹ کے مختلف حصے دیکھے،کنزرویٹر فاریسٹ ذو الفقار علی میمن نے کہا کہ سوشل فاریسٹ ڈپارٹمنٹ جوائنٹ وینچر پروگرام کے تحت حیدرآباد چیمبر کے ساتھ مل کر فاریسٹ بلاک پلانٹیشن کرنے کا خواہشمند ہے، اس مصنوبے کے لئے سوشل فاریسٹ ڈپارٹمنٹ تکنیکی وپیشہ ورانہ مدد اور زمین فراہم کر ے گا،ایک ایکڑپر 6×6کے حساب سے 1200پو دے لگائے جائیں گے، یہ ماڈل نان ہارویسٹنگ اور نان کمرشل ہو گا،پھل، پھول اور سبزیوں نہیں لگائی جائیں گی، کاروپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی فندز کے تحت کچھ ایریامیں درخت لگا کر اپنائیں اور موجودہ درختوں پر حیدرآباد چیمبر اور کمپنی کے نام کے بورڈ لگائے جائیں گے اور ان درختوں کی کٹائی نہیں کی جا سکے گی، ان کا کہنا تھا کہ میانی فاریسٹ میں شجر کاری کے دوران خیر سگالی کے طور پر کاروباری حضرات کے نام، کمپنی اور فراہم کئے جانے والے سرٹیفیکیٹ کی تشہیر بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فیصل عابد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سوشل فاریسٹری ٹنڈو محمد خان زبیر احمد چنڑ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سوشل فاریسٹری حیدرآباد اسما ء شاہد، پروینشل پراجیکٹ کو آرڈینٹر سسٹین ایبل فاریسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ سندھ عبد الحق شیخ، حیدرآباد چیمبر کے سابق نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری کے علا وہ اراکین سید یاور علی شاہ، رحمت اللہ ساند، محمد اعظم چوہان، محمد دانش، علی احمد، عبد الستار خان، حفظ الرحمن، محمد احسن ناغر، محمد حسین غو ری، عبد الوحید شیخ، ضیا ء مسرور جعفری، شوکت علی سومری، جاوید اقبال، عبد القادر سہروردی، ناصر احمد خان، طارق قریشی، انور کندن، محمد اقبال شیخ، ایوب شریف و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل