8-6-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے چیف ایگزیکیٹو حیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ فو ری طو رپر ختم کی جائے، رمضان المبارک اور عید الفطر کے ایام میں لوڈشیڈنگ سے تاجر برادری و گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان میں لو ڈ شیڈنگ میں کمی اور عیدالفطر میں لو ڈشیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے کے باوجود 46سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں شہر کے بیشتر علاقوں میں 8تا 12لو ڈ شیڈنگ کی گئی جو کہ شہریوں کے ساتھ زیا دتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حیسکو کے بڑے صارف ہیں، وقت پر بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود بھی لو ڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو لاوارث شہر نہ سمجھا جائے، شدید گرمی اور حبس میں لو ڈ شیڈنگ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ مسلسل 5مہینوں سے آٹھ آٹھ گھنٹے شٹ ڈاؤں کے باوجود تکنیکی خرابی کا بار بار آنا صارفین کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے،شہر میں حیسکو اہلکاروں کی سرپرستی میں کنڈا کلچر فروغ پا رہا ہے، لوڈ زیا دہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر اکثر پھٹ جا تے ہیں، صارفین سے مرمت کے پیسے چندہ کرنے کے باوجود دو تین دن میں بجلی بحال کی جاتی ہے، اب اس کا تدارک ہونا چاہئے بصو رت دیگر لائحہ عمل طے کریں گے۔
سیکریٹری جنرل