ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بچت بازار کے انعقاد سے متوسط طبقے کو فائدہ پہنچے گا…صنعتکا ر
16-11-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعلقہ لطیف آباد میں منعقد بچت بازار کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ سے سستے داموں اشیا ء خوردونوش کی فراہمی سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، عوامی بھلائی کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خدمات اور کاوشیں قابل تعریف ہیں، ضلعی حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ بچت بازار میں زیا دہ سے زیا دہ مصنوعات عوام کو مہیا کی جائیں،صنعتکا ر اور تاجر ضلعی حکومت کے ساتھ ہیں بچت بازار کے انعقاد میں بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ سینئر نائب صدر محمد وسیم جی اراکین محمد عارف، محمد شاکر میمن، ضیا ء الدین، ضیا ء مسرور جعفری،احسن ناغڑ، سید یاور علی شاہ، حاجی اختیار احمد آرائیں، محمد عدنان خان، عبد الوحید شیخ، محمداسلم نربان، محمدحسین غو ری، سید محمد اقبال اور جاوید اقبال ان کے ہمراہ تھے۔
سیکریٹری جنرل