18-11-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ سے جامع کلاتھ مارکیٹ لطیف آباد کے صدر سرور بنگش نے ملاقات کر کے انہیں حیدرآباد چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور جامعہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی، صدر فہد حسین شیخ تاجر برادری کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، جامع کلاتھ مارکیٹ کے تاجر کاروبار میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کریں ضلی حکومت سے مل کر حل کرائیں گے۔ جامع کلاتھ مارکیٹ کے عہدیداران رضوان شیخ عبد القیوم، کاشف مارواڑی معین ضیا ء حیدرآباد چیمبر کے یاو ر علی شاہ، ضیا ء مسرور جعفری موجود تھے۔