18-11-2020
حیدرآباد ( ) راجپوتانہ اسپتال ہیلتھ سروسز کے تحت اوپی ڈی میں آج ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، کیمپ میں شو گر بلڈ پریشر، جگر، معدہ، ناک، کان، گلا، جلدی امراض، فزیو تھراپی سمیت مختلف بیماریوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف ٹالپور، ڈاکٹرثروت صدیقی، ڈاکٹرعدنان امیر،ڈاکٹر شکیل کتری،ڈاکٹر روزینہ میمن،ڈاکٹر امداد حسین میمن اور ڈاکٹرانیتا نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کیں، میڈیکل کیمپ میں خواتین بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا میڈیکل چیک اپ کیا۔حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے فری میڈیکل کیمپ اور راجپوتانہ اسپتال کے مختلف شعبہ جات اور جدید مشینری کا معائنہ کیا،راجپوتانہ اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے چیمبر کے اراکین کو بریفنگ دی، حیدرآباد چیمبر کے صدر فہد حسین شیخ نے میڈیکل سروس کے حوالے سے راجپوتانہ اسپتال کے انتظامات کو سراہا، راجپوتانہ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے جو کہ قابل تعریف ہے، سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ سمیت محمد شاکر میمن، سید یاور علی شاہ، محمدعدنان خان، احسن ناغڑ، رؤف جعفری، محمود جعفری، عبد الغفار انجمن، کھتری رسول بخش تاج، عبد الرزاق کھتری، اشتیاق قریشی اور سیدمسرت علی و دیگر موجود تھے۔