20-4-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن اور نائب صدرپیر الحاج گلشن الٰہی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعتوں اور کنسٹرکشن سیکٹر کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، ا ن اقدامات سے صوبے میں دیہاڑی دار طبقے کو فائدہ پہنچے گا اور معیشت کو سہارا ملے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ سند کے احسن اقدامات سے باقی تجا رتی سرگرمیاں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔ محمدشاکر میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلے اور SOP کے تحت مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے روک تھام میں حکومت سے تعاون کر رہی ہے، 28روزہ جزوی لاک ڈاؤن سے کاروبارکو شدید نقصان پہنچا ہے، تاجر برادری حکومت کو یقین دلا تی ہے کہ کاروبار میں تمام SOPپر سختی سے عمل کرے گی اور خریداروں کو بھی کہا جائے گا کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک اور دستانوں کے استعمال کو یقین بنایا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل