20-8-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ صنعتی علا قے میں تا حال بارش کے پانی کے نکاس ممکن نہیں ہو سکی، سائٹ ایریا کے 150سے زائد صنعتی یونٹ کے بیشتر یونٹ کے داخلی راستوں اور مین شاہراہوں پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے، ورکرز کو آمد و رفت میں مشکلات کے علا وہ صنعتکاروں کو مال کی ترسیل میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صنعتی علا قوں کو ملانے والی مین شاہراہ فتح چوک سے نارا جیل اور ٹنڈو محمد خان رو ڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔ محکمہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ایسٹیٹ نے شاہراہ سے متصل پختہ ڈرین تعمیر کی ہے، جو کہ انڈسٹریز اور مین شاہراہ کے لیول سے بلندی پر ہے، اس لئے انڈسٹریز میں بھی پانی جمع ہو رہا ہے،سائٹ پمپنگ اسٹیشن بند پڑے ہیں، کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ڈرین کی تعمیر کی ابتدا ء میں صنعتکا روں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر محکمہ سائٹ نے نظر انداز کردیا۔ ذو الفقار انڈسٹریز حالی رو ڈ سمیت دیگر انڈسٹریز کے داخلی راستوں پر پانی جمع ہے، سائٹ انتظامیہ صنعتوں سے پانی کی نکاسی کے اقدامات کرے۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور MDسائٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد سائٹ کا دو رہ کرے اور صنعتوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ گھی فیڈر IIسائٹ میں گھنٹوں غیر اعلانیہ شٹ ڈاؤن سے پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے، چیف ایگزیکیٹو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو تسلسل سے بجلی فراہم کی جائے اور گھی فیڈر II سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ فو ری طو رپر بند کی جائے تاکہ صنعتوں میں پیداواری عمل جا ری رہے۔
سیکریٹری جنرل