23-1-2020
حیدرآباد ( ) امریکی قونصلیٹ کے اکنامک چیف چیڈ مائینر (Chad Miner) کے دورہ حیدرآباد پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہر اللہ کی طرف سے پر وقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، اکنامک اسپیشلسٹ مہرین کاشف،پولیٹیکل آفیسر این سیکویل (Anne Sackwell) اور پولیٹیکل اسپیشلسٹ قر اۃ العین ان کے ہمراہ تھیں۔ اکنامک چیف چیڈ مائینر نے صدر حیدرآباد چیمبر گوہراللہ سے دو طرفہ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے سندھی ثقافت میں گہری دلچسپی ظاہر کی،USAID پروگرام کے تحت تعلیمی شعبوں کی ترقی میں تعاون کرر ہے ہیں، سند ھ کی سیاحت کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ اکنامک چیف نے اتفاق کیا کہ حیدر آباد کا ماحول سرمایہ کاری کے لئے اچھا ہے، ہم بھی امریکی سرمایہ کاروں کو حیدرآباد میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہراللہ نے بتایا کہ حیدرآباد سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل سٹی ہے، امریکی سرمایہ کار حیدرآباد میں سرمایہ کاری کریں۔ ظہرانے میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو، جیم خانہ کے صدر سلیم قریشی، اسد جونیجو، ڈائریکٹر CEADبھائی خان شر، حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ایم شاکر میمن، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی، سابق سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر ذو الفقار یوسفانی، سابق نائب صدر ضیا ء الدین و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل