28-6-2020
حیدرآباد ( ) ڈی ایس پی ٹریفک شمس العارفین نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ”ٹریفک پو لیس“ سب کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے کئی مسائل کی نشاندہی کی ہے تاجر برادری اور عوام کے تعاون سے ٹریفک کی شکا یات کا ازالہ کریں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے کہا کہ SSPعدیل حسین چانڈیو کی شب و روز محنت سے شہر میں جرائم کنٹرول ہو ا ہے، کورونا وائرس کی وباء میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے پو لیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے اور پو لیس فرائض خندہ پیشانی سے انجام دے رہی ہے۔ جہاں تک ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا تعلق ہے تو موجودہ حالات میں ٹریفک پو لیس محنت اور صبرو تحمل کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔ چیئر مین ٹریفک پو لیس سب کمیٹی جاوید اقبال نے کہا کہ ٹریفک جام کا مسئلہ انتہائی سنگین ہو تا جا رہا ہے اس کی وجوہات جاننے کے لئے دو تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر چکا ہوں جو کہ والیم ون اور والیم ٹو ہیں اور ان کو متعلقہ اداروں کو سربراہان کو ارسال کی جا چکی ہیں، جن میں مسائل اور ان کے حل کی تجا ویز شامل ہیں، ٹریفک جام سے تاجر برادری کو کاروباری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، ٹریفک پو لیس عوامی اور تاجر برادری کے مسائل سے متعلق حل کرنے کی کو شش کر رہی ہے، تمام اداروں کو مل کر ٹریفک کے مسئلے حل کرنے پر توجہ دینا ہو گی،ٹریفک پو لیس نے ون وے پر زیا دہ کام کیا ہے، کاروباری اوقات مقرر ہونے سے ٹریفک کے رش میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے، شہر میں پارکنگ ایریا مختص کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ بو رڈ فو ری بحال کیا جائے۔ سابق نائب صدر ضیا ء الدین نے کہا کہ شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک جام کے مسائل بڑھ رہے ہیں، ٹریفک نظام پر عمل در آمد عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مصروف ترین شاہراہیں، فوجداری روڈ اور تلک چاڑی جیسے مراکز پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی قادری فریدی چشتی نے کہا کہ ممبران کے مسائل حل کئے جائیں، چیمبر افسران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، ایسے شخص کی حمایت نہیں کریں گے جو کہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہو۔ اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر محمد عارف، سابق نائب صدر ضیا ء الدین کے علا وہ اراکین سید یاور علی شاہ، یو سف میمن، احسن ناغڑ، فیضان الٰہی، عبد الوحید شیخ، عبد الستار خان، حاجی اختیار احمد آرائیں، شوکت سومروو کے علا وہ ٹریفک پو لیس کے ایس او نعیم راجپوت، سجادجتوئی، یعقوب بہلم، سعید اختر، ریا ض احمد، ذو الفقار سومرو و دیگر ومود تھے۔
سیکریٹری جنرل