26-9-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے انتخاب میں جناب گوہراللہ صدر، جناب محمد شاکر میمن سینئر نائب صدر اور جناب حاجی گلشن الٰہی نائب صدر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ حیدرآباد چیمبر کے سیکریٹری جنرل و ریٹرننگ آفیسر جناب سید فخر عالم زیدی کے مطابق چیمبر کے عہدیداران کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے، صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے لئے صرف تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جناب سید افروز علی کی سربراہی میں قائم 3رکنی الیکشن کمیشن نے نامزدگی فارم کو درست قرار دیا اور مد مقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر غیر حتمی نتائج کے مطابق بلا مقابلہ امیداوار منتخب ہو گئے جس کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن جنرل با ڈی اجلاس منعقدہ 30ستمبر 2019کو کرے گا۔ قبل ازیں کارپو ریٹ کلاس کے 6امیدوار جناب گوہر اللہ، جناب ضیا ء الدین قریشی، جناب اسد حسین، جناب سید محمد علی، جناب محمد عمران اور جناب سید شرجیل علی جب کہ ایسو سی ایٹ کلاس کے 6امیدوار جناب تراب علی خوجہ، جناب علی احمد، جناب شاکر میمن، جناب محمد وسیم، جناب حاجی گلشن الٰہی اور جناب حفظ الرحمن بلا مقابلہ مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔
سیکریٹری جنرل