تیز گام ایکسپریس کے حادثے میں قیمتوں انسانی جانوں کا ضیا ع قومی سانحہ ہے….حیدرآباد چیمبر
31-10-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں ضیا ع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے سے تاجر برادری کو دلی صدمہ ہوا ہے،تاجر برادری وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزیر پاکستان ریلویز شیخ رشید احمد سے اپیل کرتی ہے کہ مرحومین کے اہل خانہ کی بحالی کے لئے مالی معاونت کی جائے اور زخمیوں کا سرکاری خرچے پر علا ج کرایا جائے۔آئندہ حادثات سے بچنے کے لئے پاکستان ریلوے موثر اقدامات کرے، تاجر برادری مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تبا رک و تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی تندرستی عطا فرمائے۔
سیکریٹری جنرل