30-4-2019
ٰحیدرآباد ( ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کی ہیڈ آف مارکیٹنگ و بزنس ڈیولپمنٹ رائدہ لطیف، سینئر مینیجر عبیدالرحمن نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا،معروف صنعتکاروں،تاجروں وسرمایہ کاروں کوبریفنگ میں رائدہ لطیف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جارہا ہے، صنعتکا روں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ محفوظ ہے، بروکر کو اعتماد میں لے کر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی اصلاحات کی گئیں ہیں، تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکے، یہ وقت اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لئے بہت منا سب ہے، کوئی بھی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہو کر کاروبار کو وسعت دے سکتی ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے تاجروں و صنعتکاروں کے لئے آگاہی سیمینار سے نا صرف ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ تاجروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ سیمینار میں سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق سینئر نائب صدر محمد عارف، سابق نائب صدر ضیا ء الدین کے علا وہ اراکین محمد اسلم نربان، وسیم جی، ذو الفقار علی چوہان، نور الدین نو ری، سید یاور علی شاہ، خالد عمر ملک، عبد الوحید شیخ، اختیار احمد آرائیں، محمد اقبال شیخ، ممتاز رفیق قادری، یوسف میمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل