حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ کی سربراہی میں 5رکنی وفد نے ڈپلومیٹک فورم فور سوشیو اکنامک فاؤنڈیشن اور انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ گور نمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے منعقدہ پانچویں ڈپلومیٹک اینڈ فارن انویسٹمنٹ ایوارڈ 2019تقریب میں شرکت کی۔ سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، مجلس عاملہ کے رکن یو سف میمن اور ڈپلومیٹک سب کمیٹی کے چیئر مین اقبال بھٹی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر محمد سلیم شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزرا ء سردار محمد شاہ، ناصر علی شاہ سے ملاقاتوں میں حیدرآباد کی تاجر برادری اور صنعت و تجا رت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی۔ صدر ایوان محمد سلیم شیخ نے اٹلی، سعو دی عربیہ، متحد عرب امارات، انڈو نیشیا، جاپان اور جرمنی کے قونصل جنرل سے دو طرفہ تجا رت کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔