ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HDA) MDواسا غلام محمد قائمخانی نے تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی مختلف تحصیلوں کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں، نیو کلاتھ مارکیٹ ڈومنوا ہ رو ڈ پر 36انچ کی لائن کی صفائی مستقل بنیا دوں پر کی جا رہی ہے، تلسی داس روڈ، کلاتھ مارکیٹ میں 36انچ لائن کی PC-1منظو رہو چکی ہے جون کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔ واسا ریکوری سوا چار کرو ڑ روپے ہے، ملازمین کی ادائیگی ساڑھے چھ کروڑ روپے ماہانہ ہے، ان حالات میں سسٹم کو درست کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں، حکومتی فورم پر مسائل سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے، حکومت سندھ سے ADPکی قاسم آباد، لطیف آباد کے لئے اسکیمیں منظور کرائی ہیں، ان پر مئی میں کام شروع ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل اور مٹیا ری شو گر مل سے دریا میں پانی چھو ڑ نے سے پانی میں نمکیات کی شرح بڑھ گئی تھی، واسا نے اپنے ذخیرے سے پانی سپلائی کیا، تمام فلٹر پلانٹس سے پانی لیبارٹری ٹیسٹنگ کے بعد شہریو کو مہیا کیا جا رہا ہے، فلٹر پلانٹس کو کیمیکل مہیا کر دیا گیا ہے، مزید 3ماہ کا کیمیکل اسٹاک موجودہے، نکا سی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انڈر گراؤ نڈ لائنوں کی صفائی کی جا رہی ہے، ڈھائی ہزار مین ہول پر ڈھکن لگا دیئے گئے ہیں۔ واسا کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 900میٹرک ٹن کچرا روزانہ پیدا ہو تا ہے، سولٹ ویسٹ مینجمنٹ ادا رہ بھی قائم کیا گیا ہے،شاپنگ بیگ پر پابندی لگانا ضروری ہے، شاپنگ بیگ نے پو رے سیوریج سسٹم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، سولٹ ویسٹ مینجمنٹ نالیاں چوک کر دیتا ہے، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 1992سے واسا کو سبسڈی بند کردی گئی ہے، واسا 6کروڑ گیلن پانی فراہم کر رہا ہے، گرمیوں میں پانی کی ضرورت 11کروڑ گیلن ہوجاتی ہے، صارفین نے واسا لائنوں میں واٹر بوسٹر لگا دیئے ہیں، جس کی وجہ سے لائنیں کمزور ہو رہی ہیں، واٹر بوسٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، پبلک آگاہی کی ضرورت ہے حیدرآباد چیمبر تعاون کرے، سو شل میڈیا پر پانی نہ ضائع کرنے کی آگاہی مہم بھی شروع کر رہے ہیں۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے کہا کہ واسا انسان کو بنیا دی ضرورت نکا سی و فراہمی آب کے نظام کو بہتر طو رپر چلا رہا ہے، تاجر برادری کی خواہش ہے کہ صارفین وقت پر بلوں کی ادائیگی کریں اور واسا انسانی جذبے کے تحت اپنے سسٹم کو بہتر بنائے۔ واسا سب کمیٹی کے چیئر مین عبد الوحید شیخ نے ڈائریکٹر جنرل HDAکی توجہ سیوریج مین ہول کی صفائی، پانی کی فراہمی، پانی کی ٹیسٹنگ اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈیشنل MDواسا مظفر میمن، ڈائریکٹر فنانس محسن جعفری کے علا وہ نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری اراکین ایوان یوسف میمن، رحمت اللہ ساند، عبد الستا رخان، محمد طارق شیخ، اختیار احمد آرائیں، اعظم چوہان، سعید احمد چوہان،صلاح الدین غو ری، ممتاز رفیق قادری، کھتری رسول بخش تاج،محمد اسلم نربان، طارق قریشی، نور الدین نو ری، محمد اسمٰعیل، محمد حسین غو ری، مظفر حسین شاہ، محمد عارف، الطاف قریشی، عامر احمد لغاری، ضیا ء الدین، عدنان خان، ضیا ء مسرور جعفری، محمد انور کندن، محمد اقبال شیخ، سید یاور علی شاہ، و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل