2-7-2019
حیدرآباد ( )رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا دورہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موقع پر تاجروں نے حیسکو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، تاجروں نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے بڑے تجا رتی مراکز صرافہ بازار، ریشم بازارمیں دو روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے سے پاور سپلائی منقطع ہے، شدید گرمی کے موسم میں گنجان آباد علا قے کے گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، ضعیف العمر افراد اور بچے گرمی سے نڈھال ہیں، تجا رتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، تاجر برادری حکومت کو ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے باجود حکومت تاجربرادری کو مراعات فراہم نہیں کر رہی۔ شہر کے تمام علا قوں میں حیسکو کے ستائے صارفین سڑکوں پر احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں،مگر حیسکو چیف نے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے، حیسکو چیف تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل سے چشم پو شی کر رہے ہیں، حیدرآباد کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے لئے ضروری ہے کہ حیسکو تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، کنڈا سسٹم کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل تریب دیا جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ 8گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کے علا وہ غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے SMEسیکٹر اور گھریلوصنعتوں میں پیداوار عمل نہ ہونے کے برابر ہے، مزدور پیشہ افراد بیروزگار ہو رہے ہیں، حیسکو نے گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انتظامیہ کنڈا کلچر پر قابو پانی میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، لائن لاسز کے نتیجے میں صارفین کو ڈٹیکشن بل دیئے جا رہے ہیں، کسٹمرز سینٹر غیر فعال ہو چکے ہیں، صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے بجلی منقطع کر دی جا تی ہے، حیسکو انتظامیہ کے اس ظلم سے تاجر برادری اور گھریلو صارفین سخت پریشان ہیں، منتخب اراکین قومی اسمبلی حیسکو کی کارکردگی پر قومی اسمبلی بات کریں اور حیدرآباد کے شہریوں اور تاجروں کو غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، ڈٹیکشن بلنگ اور کنڈا کلچر سے نجات دلائیں۔ محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ جن علا قوں کے ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں یا لنک میں تکنیکی خرابی پیدا ہو جاتی ہے ان علاقوں کے مکینوں سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر حیسکو اہلکار ہزاروں روپے وصول کر رہے ہیں جوکہ صارفین کے ساتھ زیا دتی ہے، حیسکو انتظامیہ ٹرانسفار ٹرالی سسٹم کو فعال بنائے تاکہ بر وقت ٹرانسفارمر لگا کر متاثرہ علا قوں کی بجلی کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رہائشی پروجیکٹ میں نئے کنکشن نہیں دیئے جا رہے، جس کی وجہ سے لوگ بے گھر ہیں اور کرائے کے مکانوں پر زندگی گزار رہے ہیں، اس معاملے میں بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شہریوں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں، بصورت دیگر تاجر برادری حیسکو کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اس موقع پر سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت اراکین ایوان اختیار احمد آرائیں، یوسف میمن، عبد الوحید شیخ، الطاف قریشی، طارق شیخ، نور الدین نو ری، انور کندن، محمد حسین غو ری، عدنان خان، محمد اقبال شیخ، سید مظفر حسین شاہ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل