2-7-2020
حیدرآباد ( ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پو لیس حیدرآباد ریجن غلام قادر تھیبو نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ء کے باعث پہلے لاک ڈاؤن پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سامنا رہا، سماجی سرگرمیاں بالکل ختم ہو گئیں، پو لیس ہر اول دستہ کا کام کر رہی ہے، SSPحیدرآباد عدیل حسین چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔AIGغلام قادر تھیبو نے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ حیدرآباد میں امن و امان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، حیدرآباد سندھ کا دو سرا بڑا اور اہم شہر ہے، اس کے لئے خصوصی انتظام کی ضرورت ہے، میں اور میرے افسران DIG/ SSPاور دیگر دن رات امن و امان بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاجروں کی شکایت کے سد باب کے لئے کمپلینٹ سینٹر بنائے گئے ہیں اور میں اور میرے افسران مانیٹر کر رہے ہیں،حیدرآباد چیمبر کی لائژن کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے تو بنا دیں، حیدرآباد کے ٹریفک کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے پو لیس افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے پو لیس کی کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ SSPحیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی پر تاجر برادری کی جانب سے سراہا گیا، کورونا وارئس پھیلنے سے روکنے میں پو لیس ڈپارٹمنٹ بالخصوص اہلکاروں کی خدمات کو تاجر برادری خراج تحسین پیش کرتی ہے، کورونا وائرس سے حیدرآباد پو لیس کے دو افسران کی شہا دت سے تاجر برادری افسردہ ہے، ٹریفک پو لیس جانفشانی اور محنت سے کام کر رہی ہے، لجپت رو ڈ، الرحیم شاپنگ سینٹر، چھو ٹکی گٹی اور تلک چاڑی جیسے گنجان کاروبا ری مراکز پر دو روئیہ ٹریفک چلنے سے پو رے شہر کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاجروں نے مختلف علا قوں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے اختتامی کلما ت مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق سینئر نائب صدورفہد حسین شیخ، محمد عارف، تراب علی خوجہ، سابق نائب صدور ضیا ء الدین، پیر سید محمود آئی جعفری اراکین ایوان احسن ناغڑ، سید یاور علی شاہ، ضیا ء مسرور جعفری، یوسف میمن، عبد الستار خان، عدنان خان، جاوید اقبال، غلام قادر کھتری، فیضان الٰہی، طارق قریشی، محمد علی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل