2-10-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے حیدرآباد فرنیچر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ تاجر برادری نے ہم پر اعتما دکا اظہار کیا ہے مایوس نہیں کریں گے، حیدرآباد چیمبر ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، تاجر برادری کے مسائل حل کرانا ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیمبر کے ممبران کو خصوصی سرکلر جا ری کیا ہے جس میں ممبران سے شکایات اور تجا ویز طلب کی ہیں، تاکہ تاجر برادری کی اجتماعی مسائل پر خاص توجہ دی جا سکے۔ چیمبر کے صدر گوہراللہ کی خاص ہدایت ہے کہ ممبران اور تاجربرادری کے مسائل کو ہر صو رت حل کرایا جائے، ضلعی انتظامیہ اور فیڈرل بو ر ڈ آف ریوینیو سے مل کر تاجر برادری کے مسائل کا حل تلا ش کریں گے۔ حیسکو سے متعلق شکایات پر سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین عبد الستار خان کو ہدایت کی کہ وہ فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل حل کرائیں۔قبل ازیں حیدرآباد فرنیچر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر جاوید اقبال، سیکریٹری جنرل عبد الوہاب منشی نے حیدرآباد چیمبر کے نو منتخب عہدیداروں کو سندھ کے ثقافتی تحفے اور پھولوں کے ہار پیش کئے اور انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی، جاوید اقبال نے بتایا کہ حیدرآباد فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے کچھ مسائل ہیں جن پر خاص توجہ دینے کے ضرورت ہے، مارکیٹ میں ٹریفک کے معاملات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو تی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کچھ ممبران FBRکے رویے سے بھی پریشان ہیں، ہمیں یقین ہے کہ حیدرآباد چیمبر تاجروں کے مسائل کو حل کرانے میں فعال کر دار ادا کرے گا، عبد الوہاب منشی نے کہا کہ حیدرآباد کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہو چکا ہے، چیمبر پر بڑی ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ و ہ تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل حل کرائے، پیر الحاج گلشن الٰہی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تاجربرادری میں ان کی خدمات قابل قدر ہیں، تاجر برادری توقع رکھتی ہے کہ نائب صدر کی حیثیت سے بھی وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں۔ نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے مہمان گرامی کا شکریہ اداکیا،تقریب میں سید یاور علی شاہ، ضیا ء الدین قریشی، پیر سید محمود آئی جعفری، وسیم جی، حاجی اختیاراحمد آرائیں، یو سف میمن، شہاب الدین انصا ری، عبد الستار خان، محمد حسین غو ری، نو ر الدین نو ری، عبد القادر سہروردی، دانش خان، حفظ الرحمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل