4-5-2020
حیدرآباد ( ) انجمن تاجران سندھ کے عہدیداروں، سٹی، قاسم آباد اور لطیف آباد کے تاجروں کے وفد نے اتوار کے روز حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراللہ اور نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے احکامات سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، تاجر برادری کو لاک ڈاؤن سے بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراللہ نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے، کاروباری حالات بد تر ہو چکے ہیں، چھو ٹے تاجر بھی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے معاشی مشکلات میں مبتلا ہیں، حکومت کاروبارشروع کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے تاجر سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں شروع کر سکے۔ صدر گوہراللہ نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر ہر فورم پر چھو ٹے تاجروں کے کاروبار کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہر سرکاری اجلاس میں چھو ٹے دکانداروں کے لئے کاروباری بحالی کے پیکج پر بھی زور دیتے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ جب تک کاروبار مکمل طو رپر بحال نہیں ہوجاتا چیمبر آپ کے ساتھ ہے۔ ملاقات میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین ضیا ء الدین قریشی، احسن ناغر، عبد الستار خان، سید یاور علی شاہ، پیر سید محمود آئی جعفری کے علاوہ انجمن تاجران سندھ کے اراکین صلا ح الدین غوری، عبد الحق شیخ، محبوب ابڑو، غلام اصغر پنہور، امجد علی میمن، ساجد حسین سولنگی، محمد ارشد، ڈاکٹر سعید احمد میمن، نثار احمد ابڑو، ندیم شیخ ایڈوکیٹ، عرفان اللہ لو دھی، عبد المالک، سکندر خان، سعید الدین شیخ، فیصل احمد خان، محمداشرف منا، محمد علی راجپو ت، محمد نقی شیخ، محمد امجد آرائیں، محمد فیاض اعوان، جاوید شکیل خان اور دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل