4-11-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ملک میں صنعتکاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے ہر قسم کی صنعتوں کی بجلی کے پیک آورز کی قیمت ختم کرنے اور پچیس فیصد اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دینے کے جرا ء ت مندانہ فیصلے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر سے درمیانی اور چھو ٹی صنعتوں کے لئے معمول سے زیا دہ بجلی استعمال پر آئندہ سال جون تک پچاس فیصد رعایت خوش آئند اقدام ہے، حکومت کے اس اقدام سے چھو ٹی صنعتیں ترقی کریں گی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، آئندہ تین سالوں تک ہر قسم کی بڑی صنعت کے لئے پچیس فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی، یقینا اس اقدام سے ایکسپو رٹ میں اضافہ ہو گا اور ملک کو معا شی طور پر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جس سے مقامی منڈیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے اور معا شی نمو کو فروغ دینے کا رجحان پیدا ہو گا، وزیر اعظم پاکستان کے اس اعلان کوصنعتکاروں اور کاروبا ری طبقے میں سراہا جا رہا ہے۔ فہد حسین شیخ نے صنعتکاروں و تاجروں کی طرف سے اس طرح کے معا شی دوست فیصلے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی ہے۔
سیکریٹری جنرل