5-1-2020
حیدرآباد ( ) صنعتکا روں و تاجروں کی طرف سے 5جنوری 2020کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے دن کے طور پر منانے کے سلسلے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام حیدرچوک تا پریس کلب عظیم الشان واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں شریک صنعتکا روں تاجروں اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بھا رت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے خطہ کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ریاستی بھارتی دہشت گردی اور کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لے، 158دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس سے انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے۔ واک شرکاء نے پاک افواج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ واک میں سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی،سابق نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، اراکین وسیم جی، اسلم نربان، یوسف دادا غلام قادر کھتری، سید یاور علی شاہ، محمد اقبال شیخ، دانش خان، نو ر الدین نو ری، حاجی رفیق قادری، حاجی رفیق قریشی، محمد حسین غو ری، سعید چوہان، ذو الفقار علی چوہان، علی احمد، احسن ناغر کے علا وہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران ہول سیل فروٹ مرچنٹ ایسو سی ایشن کے حاجی اختیا رآرائیں، انجمن تاجران سندھ کے صدر صلاح الدین خان غو ری، انجمن تاجران سٹی کالج روڈ کے صدر یوسف میمن، فرنیچر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر جاوید اقبال، ہینڈی کرافٹس ایسو سی ایشن کے صدر شوکت علی سومرو، قاسم آباد بزنس فورم کے صدر رحمت اللہ ساند، اولڈ اسپیئر پارٹس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر جاویداقبال راجوو دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل