5-1-2020
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے ایک بیان میں کہا کہ لو پریشر گیس سپلائی سے صنعتوں میں پیداواری عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، مزدور پیشہ افراد بے روزگار ہو رہے ہیں، رہائشی علاقوں میں بھی لو پریشر گیس سپلائی سے خواتین کو امور خانہ داری انجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔محمد شاکر میمن نے گیس پریشر میں کمی کو صنعتوں کے لئے تباہ کن قرار دیا، گیس پریشر میں کمی سے نہ صرف مشینری اثاثہ جات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ صنعتی پیداوار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہیں، گیس کی عدم فراہمی سے بیرون ملک شپمنٹ بروقت تکمیل بھی ناممکن ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ گھریلوں صنعتیں گلاس بینگلز او ر گلاس بوتل انڈسٹریز کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں لوگوں کو گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے اور اس پر بے روزگاری ہر انسان کے لئے لمحہ فکریہ ہے، صوبہ سندھ میں 70فیصد گیس پیدا ہو رہی ہے اس کے باوجود انڈسٹریز کو مطلوبہ پریشر سے گیس مہیا نہ کرنا صوبے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، محمد شاکر میمن نے جنرل مینیجر SSGCسے اپیل کی کہ صنعتوں کو مطلوبہ پریشر سے گیس مہیا کرے۔
سیکریٹری جنرل