5-7-2020
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر پیر گلشن الٰہی کی سربراہی میں لاء اینڈ اآرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اقبال بھٹی لندن اور ڈپٹی چیئر مین یو سف میمن پر مشتمل ایک وفد نے حیدرآباد چیمبر کے صدر گوہر اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ڈی ایس پی شکیل اعوان، ایس ایچ او شاہراہ نورجہاں امداد خواجہ اور سب انسپکٹر سید راشد علی کو اعزازی شیلڈ پیش کیں اور کراچی پو لیس کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
چیئر مین لاء اینڈ آرڈ ر سب کمیٹی محمد اقبال بھٹی لندن، ڈپٹی چیئر مین یوسف میمن نے اپنے وفد جس میں مقتول تاجر عمران کھتری کے والد غلام محمد کھتری، پیر الحاج گلشن الٰہی نائب صدر، پیر سید محمود اقبال جعفری، سید یاور علی شاہ اور شاہد قریشی شامل تھے کے ہمراہ قابل قدر کارکردگی دکھانے والے پو لیس افسران کی حوصلہ افزائی اور نہایت ہی پیشہ ورانہ انداز میں مقتول تاجر عمران کھتری کے قتل کے کیس کو حل کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تاجر عمران کھتری کے اغوا ء اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پرے پو لیس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، کراچی پو لیس عوام کی جان و مال کی حفاظت اور شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم کی سرکو بی میں مصروف ہیں، کراچی کے علا قے سرجانی ٹاؤن سے رواں سال 11جنوری کو مقتول عمران کھتری کی لاش بر آمد کی گئی اور مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، ڈسٹرکٹ سینٹر میں تھانہ شاہراہ نورجہاں کی پو لیس ٹیم نے نہایت ہی پیشہ ورانہ انداز میں حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبر مقتول عمران کھتری کے قتل میں ملوث ملزمان کو 20جون کو گرفتار کیا تھا، پیر محمود آئی جعفری، سید یاور علی شاہ، مقتول کے والد غلام محمد کھتری اور شاہد قریشی و دیگر موجود تھے۔