5-8-2019
حیدرآباد ( )لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کے خود مختار حیثیت کے خاتمے کے خلاف تاجروں و صنعتکا روں کی گرینڈ احتجاجی واک،مظاہرے کی قیادت حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق نائب صدر ضیاء الدین، تجا رتی انجمنوں کے سربراہان نے کی مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ تاجر برادری کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی، بھارت کی جانب سے غیر مسلح افراد کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے، بھارت نے خلاف ورزی کر کے خطہ کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال کر کے اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف تاجربرادری سراپا احتجاج ہے۔ تاجر اور صنعتکار برادری متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، افواج پاکستان بھارت کو کسی بھی جارہیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحت رکھتی ہے، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن سبوتاژ ہو رہا ہے، عالمی برادری کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے، UNO کی قررداد وں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے تاجر برادری اور عوام اپنے وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور پاکستان کی سا لمیت کے لئے دامے درمے سخنے پور ی طرح تیار ہیں، قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد۔ واک میں عبد الستار خان،ذو الفقار چوہان، حاجی اختیار احمد آرائیں، عبد القادر سہروردی، یو سف میمن، محمد دانش خان،سعید چوہان، یوسف دادا، شکیل احمد شیخ، حاجی محمد اسمٰعیل، عدیل، سید یاور علی شاہ، ناصر خان، رئیس احمد، مشتا مجید، انور کندن، محمداسلم نربان، طارق نیاز و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل