8-7-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے اپیل کی ہے کہ گیس کی قیمتوں پرنظر ثانی کی جائے، حیدرآباد کا شمار پسماندہ علا قوں میں ہو تا ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی سے SMEسیکٹر میں بسکٹ، کنفیکشنری، شوز اور ہینڈ میڈ قالین کی صنعتیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں، مقامی گھریلو صنعتیں بند ہونے سے بیروزگاری بڑھے گی، چوڑی کا شمار ثقافتی مصنوعات میں ہوتا ہے اس صنعت سے 2لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے، غریب گھروں کی خواتین چوڑی کی تزئین و آرائش اور فنشنگ کے کام کرکے باعزت روزگار حاصل کر تی ہیں، 6ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں 76فیصد اضافے کے باعث چوڑی کے 70فیصد صنعتکا ر فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، گیس میں قیمتوں کے اضافے کے بعد چو ڑی کی پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث چو ڑی سازکا م کرنے کو تیا رنہیں اور نہ ہی کوئی ڈیلر صنعتوں سے مال خریدنے کی سکت رکھتا ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلم شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروباری سیکٹر میں تیار ہونے والی تمام ہی اشیا ء کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، غریب گھریلو صارفین بھی سخت دباؤ میں مبتلا ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان غریب طبقے کے صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیں۔
سیکریٹری جنرل