8-8-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 72واں جشن آزادی پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طو رپر منایا جا رہا ہے، تاجر اور صنعتکا ر اپنے اداروں میں سبز ہلالی پرچم سے سجائیں اور 15اگست یوم سیاہ کے طو رپر منایا جائے گا،تاجر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 18اگست 2019سے شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے، قومی شجر کاری مہم میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجر و صنعتکا ر برادری بھرپور انداز میں حصہ لے گی،حیدرآباد میں 50ہزار سے زائد پو دے لگا ئے جائیں گے، تاجر و صنعتکار اپنے اپنے علاقوں میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کرپاکستان حاصل کیا اور ہم ملک کی حفاظت کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور ہر فورم پر کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد جا ری رکھیں گے، تاجر برادری 15اگست کو یوم سیا ہ کے طو ر پر منائے اور عالمی برادری کو باور کرایا جائے گا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم کا نوٹس لے، تاجروں نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ملکی سطح پر شجرکاری مہم کی بھی حمایت کا اعلان کیا، تاجروں کا کہنا تھا کہ درخت خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بھی بچانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور تاجر برادری وزیراعظم کی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر سید یاور علی شاہ، ذ و الفقار علی چوہان، محمد اسلم نربان، حاجی اختیار آرائیں، صلاح الدین غوری، طار ق شیخ، عبد الحمید قریشی، رفیق قریشی، اعظم چوہان، محمد دانش خان، ضیا ء مسرور جعفری، وسیم جی،غلام قادر کھتری، محمد حسین غو ری، عبد الستار خان، محمد اقبال شیخ، سید اقبال، مشتاق مجید سمیت لطیف آباد، قاسم آباد کی مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل