9-6-2020
حیدرآباد ( ) جناب فواد غفار سومرو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ریڈ کریسینٹ انسٹیٹیوٹ کارڈیولوجی ہسپتال کا دورہ کیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن ان کے ہمراہ تھے، سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں N95ماسک، سینیٹائزر، ایپرن اینڈ کٹس تقسیم کیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کارڈیک ہسپتال کو سینیٹائز کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ بدھ سے کارڈیو لوجی ہسپتال مریضوں کے لئے کھول دیا جائے گا، حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے احکامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارڈیک ہسپتال دوبارہ فعال ہونے سے عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی، بالخصوص امراض قلب کے مریضوں کے لئے فائدہ ہو گا۔
سیکریٹری جنرل