10-11-2020
حیدرآباد ( ) نائب صدر ٹولیڈو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل امریکہ و چیئر مین ٹو لیڈو حیدرآباد سسٹر سٹی کمیٹی ڈاکٹر انور علی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رے پر ممبران سے گفتگو میں کہا کہ ٹولیڈو حیدرآباد سسٹر سٹی (Toledo & Hyderabad Sister City) بنانے کے لئے کو شش کی جا رہی ہے، ٹولیڈو چھو ٹا شہر ہے اور اس کی آبا دی چار لاکھ ہے، آٹو پارٹس تیار کئے جا تے ہیں اس کے علا وہ سویا بین کی کاشت بھی ہو رہی ہے، شکا گو تک پاکستانی مینگو دستیاب ہو تے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پہنچانے کی ضرورت ہے، حال ہی میں حیدرآباد کے ایک تجا رتی وفد نے امریکہ کے شہر ٹو لیڈو کا دو رہ کیا اور کاروبا ری سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو سرے ممالک کے مقابلے میں امریکن ٹیکنالوجی دیرپا ہیں، امریکن ٹیکنالوجی سے انرجی بھی پرو ڈیوس کی جا رہی ہے، ٹولیڈو یونیورسٹی میں سائنس و ٹیکنالوجی بزنس ایڈمنسٹریشن اور اسلامک کلچر کے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، طلبہ کو اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے، طلبہ کو فیسوں میں بھی رعایت کی سہولت دی جا تی ہے، کو شش کی جا رہی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبہ پاکستان میں رہ کر ٹولیڈو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کریں اور سرٹیفیکیٹ ٹولیڈو یونیورسٹی کے دیئے جائیں گے، حیدرآباد کے طلبہ میں بہت قابلیت ہے۔ ایکسیلنس آرٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر مہران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بھائی خان شر نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے قریبی روابط ہیں، چیمبر کے ساتھ مل کر تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، نائب صدر ٹولیڈو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل امریکہ ڈاکٹر انور علی کے ساتھ مل کر ٹولیڈو یونیورسٹی اور ایکسیلنس آرٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر مہران یونیورسٹی کے درمیان ایم۔ او۔ یو۔پر دستخط کئے جا رہے ہیں، ٹولیڈو یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ ڈیزائن میں تیار کئے گئے مجسمہ جا ت، خطاطی، کلاتھنگ ڈیزائننگ کو بہت ہی پسند کیا جا رہا ہے اور ہما رے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں تھری اور ٹو وہیلر آٹو اسمبلنگ کی جا رہی ہے، ا س کے علا وہ ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، ایگرو بیسڈ انڈسٹریز، ایمبرائیڈری، ہینڈی کرافٹس کے شعبوں میں کام کیا جاتا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹولیڈو حیدرآباد سسٹر سٹی بنانے میں تعاون کرے گا، ٹولیڈو چیمبر آف کامرس اور حیدرآباد چیمبر کے درمیان معلوماتی ویبینار منعقد کرائے جائیں اور ماہرین معاشیات کی رائے لی جائے، امریکی شہر ٹو لیڈو حیدرآباد سسٹر سٹی کا مقصد یہ ہے کہ ٹولیڈو سے سرمایہ کاری آئے اور ایکسپو رٹ بڑھائی جا ئے، شہر کے عوام کو ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم۔ او۔ یو۔ سائن کر کے طلبہ کے لئے اسکالر شپ واعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کی جائے۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اراکین ضیا ء الدین، تراب علی خوجہ،محمد عارف، یوسف میمن، یو نس کھتری، سید یاور علی شاہ، یوسف دادا، محمداقبال شیخ، حاجی اختیا راحمد آرائیں، محمد اسلم نربان، ضیا ء مسرور جعفری، جاوید اقبال، احسن ناغڑ، دانش خان، محمد حسین غو ری، سید محمد اقبال، شہاب الدین انصا ری ودیگر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل