14-10-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ، سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اور مجلس عاملہ کے اراکین کے اعزاز میں حیدرآباد ہول سیل فروٹ مرچنٹ اینڈ کمیشن ایجنٹ کے صدر ضیا ء الدین، سینئر نائب صدر محمد علی، نائب صدر رئیس احمد کی طرف سے پروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، فروٹ و سبزی منڈی کے دورے پر بیوپاریوں نے تاجر رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،۔عہدیداران نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دو رے سے ہما ری حوصلہ افزائی ہوئی، موجودہ فروٹ و سبز ی مارکیٹ میں صفائی اور اسٹریٹ لائٹ کے فقدان سے بیوپاریوں کو مال کی نیلامی اور ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے صفائی کے عملے میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علا وہ نئی سبز ی و فروٹ مارکیٹ میں بیوپاریوں کے پلاٹوں کے کیسوں کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، اس صورتحال میں بیو پاریوں میں بے چینی پائی جا تی ہے، بیو پاری مشکل حالات میں کاروبا ر کرہے ہیں، چیمبر بیوپاریوں کے مسائل کے حل میں تعاون کرے۔ حیدرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”تجا رت و صنعت“ کی ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بیوپاریوں سے مل کر فو ری طو رپر مسائل حل کرے، نیو فروٹ و سبزی مارکیٹ میں بیو پاریوں کے متنازعہ پلاٹوں کا فیصلہ فو ری طو ر پر کیا جائے۔ تقریب میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمعیل شیخ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت اراکین علی احمد، حفظ الرحمن، محمد فیضان الٰہی، حاجی اختیار احمد آرائیں، ذو الفقار علی چوہان، یوسف میمن، محمد احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد حسین غو ری، عبد الوحید شیخ،محمد دانش خان، عبد الستار خان، محمد اسلم نربان، ضیا ء مسرور جعفری، شوکت سومرو، ناصر خان، محمد اقبال شیخ، سید یاور علی شاہ سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود ہیں۔
سیکریٹری جنرل