15-10-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے انجمن تاجران سندھ کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو چیمبر کے عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ہماری کوششیں ہوں گی کہ ہم تاجروں کی توقعات پر پورا اتریں۔ تاجر و صنعتکا ر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت سندھ صنعتی فروغ پر کام کر رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت حیدرآباد انڈسٹریل ایسٹیٹ کی صنعتوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے، حیدرآباد سائٹ میں سوئی گیس پریشر کی کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہے، صنعتکاروں کے ایکسپو رٹ آرڈر پو رے نہیں ہو رہے، چھوٹے تاجروں کے زائد بلنگ، لوڈشیڈنگ، ڈٹیکشن اور تجا رتی مارکیٹوں میں صفائی کے فقدان سے کاروباری سرگرمیاں رکھنے میں مشکلات ہیں، متعلقہ ادارے چھو ٹے تاجروں کے مسائل حل کریں۔ انجمن تاجران سندھ کے ڈویژنل صدر صلاح الدین خان غو ری نے کہا کہ ہم سرپرست اعلیٰ گوہراللہ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور قوی امید ہے کہ ان کی قیا دت میں چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ اجلاس سے اشرف منا، فروخ میمن، امجد آرائیں، جاوید سلیم، محمد تقی، محبوب علی ابڑو، فیصل خان، محمد علی سعید نے منتخب عہدیداران کو اجرک،ٹوپی اور پھولوں کے ہار پیش کئے، تقریب میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اراکین محمد عارف، یوسف میمن، حاجی اختیار احمد آرائیں، سید یاور علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل