16-9-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے گورنمنٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ تو دے دیا، مگر فنڈ جاری نہیں کئے، بغیر فنڈ کے یونیورسٹی کس طرح چلے گی، حکومت نے صرف چارٹر منظورکرکے اہل حیدرآباد پر احسان عظیم کردیاجو کہ بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا مگر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ایک روپیہ جا ری نہ کر کے اس کے مستقبل پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ انٹر میڈیٹ کے نتائج کے بعد دیگر یونیورسٹیز میں داخلوں کا پروسس شروع ہو چکا ہے، انٹری ٹیسٹ جاری ہیں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں داخلوں کے اشتہارات بھی تا حال نہیں دیئے گئے ہیں اور نہ ہی یونیورسٹی میں ٹیچنگ اور کلریکل اسٹاف موجود ہے۔ طلبہ سے فیس، سیلف فنانس اور مخیر حضرات کے چندے سے یونیورسٹیاں نہیں چلتیں، ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد نے این او سی جار ی کردیا ہے۔ اب صرف رکاوٹ فنڈ کی دستیابی ہے، حیدرآباد کے عوام اور تاجر برادری مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد فنڈ فراہم کئے جائیں تاکہ یونیورسٹی اپنا تدریسی کام شروع کر سکے۔
سیکریٹری جنرل