حیدرآباد چیمبر کے کارپوریٹ اور ایسو سی ایٹ کیٹیگری کی
مجلس عاملہ کے بلا مقابلہ منتخب امید وار
18-9-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے سیکریٹری جنرل و ریٹرننگ آفیسر سید فخر عالم زیدی کے مطابق ایوان کی موجودہ 24رکنی مجلس عاملہ میں سے 12خالی نشستوں پر مقررہ مدت 29اگست 2019کو کارپوریٹ کلاس کی 6خالی نشستوں پر جناب اسد حسین، جناب گوہراللہ، جناب ضیا ء الدین، جناب سید شرجیل علی، جناب سید محمد علی، جناب محمد عمران اور ایسو سی ایٹ کلاس کی 6خالی نشستوں کے لئے جناب علی احمد، جناب تراب علی خوجہ، جناب محمد شاکر میمن، جناب محمد وسیم، جناب الحاج گلشن الٰہی، جناب حفظ الرحمن کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ جناب سید افروز علی، جناب رمضان مغل اور جناب شہاب الدین انصا ری پر مشتمل الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد تمام کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے دستور العمل کے مطابق مجلس عاملہ کی خالی نشستوں اور کاغذات نامزدگی کی تعداد یکساں ہونے کی بنا ء پر تمام امیدوار بلا مقابلہ مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
سیکریٹری جنرل