18-11-2020
حیدرآبا د ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ کی زیر صدارت حیدرآباد کی چیدہ چیدہ تاجر تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا، فہد حسین شیخ نے تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،نبی کریم ﷺ مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے، عاشق رسول ﷺ کے دلوں میں مصطفی ﷺکی محبت ہے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بار بار اشا عت مسلمانوں کے دلوں اور روحوں کو زخمی کرتی ہے، حیدرآباد کی تاجر برادری میں بھی ملک کے دوسرے علا قوں کی طرح غم و غصہ پایا جاتا ہے، تاجر برادری نے گستاخانہ خاکوں کی اشا عت کے خلاف جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اہل ایمان رسول اللہ ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے، ہم ایک آواز میں اقوام عالم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرنے والے کسی طو رپر قابل قبول نہیں ہیں تاجر برادری فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشا عت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے لئے جو بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا تعاون کریں گے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اراکین تراب علی خوجہ،محمد شاکر میمن، پیر الحاج گلشن الٰہی، ذو الفقار علی چوہان، محمد فیضان الٰہی، کھتری رسول بخش تاج، حاجی اختیار احمد آرائیں، سید یاور علی شاہ، ضیا ء مسرور جعفری، یو سف دادا، محمد احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، محمد حسین غو ری، شوکت علی سومرو کے علا وہ ہو ل سیل فروٹ کمیشن ایجنٹ گرو پ کے صدر ضیا ء الدین، قاسم آباد بزنس فورم کے صدر رحمت اللہ ساند، عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کے غلام قادر کھتری، انجمن تاجران سٹی کالج رو ڈ کے سرپرست حاجی محمد شریف، خصوصی معاون حاجی امین قادری، چیئر مین یوسف میمن کے علا وہ خالد خانزادہ، اقرار الحسن صدیقی، محمد شاہد قریشی، عمران قریشی، آصف قریشی، ملک عبد الشکور، جبران عبا سی، جامع کلاتھ مارکیٹ لطیف آباد کے صدر سرور بنگش، انجمن تاجران لطیف آباد یونٹ نمبر سات کے صدر طارق قریشی، فرنیچر مارکیٹ کے جاوید اقبال، سلائی مشین اینڈ الیکٹرونک ایسو سی ایشن کے صدر حاجی محمد صدیق میمن، الیکٹرونک مارکیٹ کے انور کندن، پرنٹنگ انڈسٹری ایسو سی ایشن کے وجاہت عبا س تقوی، دکاندار ریشم بازار کے الطاف قریشی، آل حیدرآباد ہوٹل ایسو سی ایشن کے فیا ض اعوان، شہروز خان، صرافہ اینڈ جیوئیلرز گروپ کے صدر شکیل الرحمن، انجمن تاجران سندھ کے ڈویژنل صدر صلاح الدین خان غو ری، الرحیم شاپنگ سینٹر کے جنرل سیکریٹری محمد عدیل سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل