19-9-2019
حیدرآباد ( ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آ ف سند ھ پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ دل نے حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ کے خطبہ استقبالیہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ٹریفک نظام میں عوامی او ر تاجر برادری کی مشکلات کا ادراک ہے، ٹریفک مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لو ڈ شیڈنگ کے باعث سگنل بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو تی ہے، ٹریفک سگنل کو سولر سسٹم پر لانا چاہتے ہیں، ہائی کورٹ کے احکامات پر پبلک ٹرانسپو رٹ اڈے بند کئے گئے ہیں، ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ مثلاً رکشہ،منی ٹیکسی، سوزوکی، لوڈرز وہیکل کے ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ٹریفک نظام کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کی اخلاقی تربیت کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے SSPکو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد چیمبر پو لیس لائژن کمیٹی کے اجلاس بلائیں۔ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ تاجر برادری سمجھتی ہے کہ جرائم کو معاشرے سے بالکل ختم نہیں کیا جاسکتا، البتہ محکمہ کی بہترین حکمت عملی سے جرائم پر بڑی حد تک قابوپا یا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور پر حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے،محرم الحرام میں محکمہ پو لیس نے بڑی اور جانفشانی سے خدمات انجام دی ہیں،تاجر برادری اپنے اعلیٰ پولیس افسران کی خدما ت کو سراہتی ہے۔12ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺکی آمد ہے،امید ہے کہ پولیس انتظامیہ اس مبارک ماہ میں بھی امن و امان قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے چیمبرکی امن و عامہ کمیٹی کے ساتھ لائژن،ٹریفک پو لیس کی غیر تسلی بخش کارکردگی متعلقہ تھانہ کی حدود میں علاقائی کمیٹی اورمدد گار15کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ایوان کے سابق نائب صدر ضیا ء الدین نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کچھ سال پہلے 200ملین روپے کی لاگت سے CCTVکیمرہ نصب کرنے کے حوالے سے منصبو بندی کی گئی تھی تا حال اس پر عمل در آمد نہیں ہوا، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں اس بات کی معلومات کروں گا، تاجروں نے ٹریفک نظام میں بہتری کی ضرورت پر ز ور دیا۔اجلاس میں نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق صدر محمد شاہد، سابق سینئر نائب صدور ضیاء الدین، محمد عارف، تراب علی خوجہ سمیت اراکین عدنان خان، اعظم چوہان، عدنان خان، سید یاور علی شاہ، خالد عمر ملک، الطاف قریشی، یو سف میمن، انور کندن، اختیار احمد آرائیں، طارق شیخ، سعید احمد چوہان، سلیم حسین وہرا، وسیم جی، نور الدین نو ری، اسلم باوانی، شاہد کے کے، عامر شہاب، حفظ الرحمن، محمد اقبال شیخ، علی احمد، عبد الستار خان، محمد حسین غو ری، یوسف دادا، ناصر خان و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدرآباد چیمبر کے عہدیداروں کی سینئر صحافی عثمان اجمیری کے انتقال پر تعزیت
19-9-2019
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے معروف سینئر صحافی عثمان اجمیری کے انتقال پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔عثمان اجمیری نے حیدرآباد کی صنعت و تجارت اور شہر کی ڈیولپمنٹ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور وہ صحافی برادری میں انتہائی مقبول تھے، عہدیداران و ممبران اور تاجر برادری مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوا ر رحمت میں جگہ دے (آمین)۔
سیکریٹری جنرل