22-3-2019
حیدرآباد ( ) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون حیدرآباد کی ترقی میں بہت اہمیت کا حامل ہے، کسی بھی ملک،شہر یا علا قے کی ترقی کے لئے تاجر برادری کا اہم کردار ہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جائے شہر میں نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت اور تجا وزات کے اہم مسائل ہیں اور ہما ری بھرپو رکوشش ہے کہ تاجر برادری کے ساتھ مل کر ان مسائل کا دیر پا حل نکالا جائے۔ ٹریفک مسائل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جب تک پارکنگ ایریا نہیں بنائے جائیں گے تب تک ٹریفک کے مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا، علا وہ ازیں ضلعی انتظامہ محدود وسائل میں ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے کمشنر حیدرآباد کو تاجر برادری کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے حیدرآباد سٹی، لطیف آباد قاسم آباد کی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، حیدرآباد سائٹ زبوں حالی کا شکار ہے، صنعتی علا قے میں نکا سی آب،نالے اور نالیوں پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں، فتح چوک سے نارا جیل تک ٹنڈو محمد خان روڈ تباہ ہو چکی ہے، حیدرآباد زرعی، تجا رتی اور صنعتی حب ہے، صنعتکا ر و تاجر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر بدقسمتی ہے کہ اس تنا سب سے تاجر برادری کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، سابق سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں ضیا ء الدین، تراب علی خوجہ، پیر سید محمود آئی جعفری، محمد عارف،سید یاو ر علی شاہ، ذو الفقار علی چوہان، یوسف میمن، شاہد کے کے، رحمت اللہ ساند، عبدا لستار خان، غلام قادری کھتری، اعظم چوہان، علی احمد، وسیم جی، حفظ الرحمن، محمد حسین غو ری، یوسف دادا، رفیق قریشی، حمید قریشی، حاجی اختیار احمد آرائیں، الطاف قریشی، محمداقبال بھٹی، عبد الوحید شیخ، محمد اقبال شیخ، ناصر خان، عدنان خان، ضیا ء مسرور جعفری، انور کندن، حاجی محمد اسلم نربان، شہاب الدین انصاری، عبد القادری سہروردی،نور الدین نو ری،طارق قریشی، احسن ناغر ودیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل