22-10-2020
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ، سینئر نائب صدر محمد وسیم جی اور نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ و دیگر ممبران کے ہمراہ بچہ جیل کا دورہ پر یوتھ فل اوفینڈرس انڈسٹریل اسکول اینڈ انچارج کریکشنل فیسیلٹی حیدرآباد کے سپرنٹنڈنٹ / انچارج عبد الکریم عبا سی نے بریفنگ میں بتایا کہ بچوں کی ذہنی نشو نما کے ساتھ ہنر مند بنانے کے لئے سہولت فراہم کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ قیدیوں کو اسکول میں ٹیلرنگ، کارپینٹر، دستکا ری کے ساتھ ساتھ کمپیو ٹر لیب میں تربیت دی جا رہی ہے، بچے معاشرے میں جا کر اپنی با عزت زندگی گزار سکیں، بہت افسوس کی بات ہے کہ بہت سے بچے ایسے ہیں کہ جن کے والدین کے پاس بچوں کی ضمانت کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے اور وہ قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں، مخیر حضرات معا شرے سے جرائم کے خاتمے اور مستحق بچوں کی قید و بند سے نجات کے لئے اقدامات کریں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ بچہ جیل کے دورے کا مقصد یہ ہے کہ انسانی حقوق میں تاجر برادری کی طرف سے حصہ ڈالا جائے، حیدرآباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے اپنے دور میں ایک قیدی بچے کے کیس میں وکیل مہیا کیا اور یہ کیس جیت کر بچہ باعزت رہا ہو گیا تھا، جیل انتطامیہ نے شاکر میمن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تقریب کا اہمتام کیا ہے، تاجر برادری چاہتی ہے کہ غریبوں کی زیا دہ سے زیا دہ مدد کر کے انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنایا جائے، تاجران نے قیدی بچوں کے ساتھ دن گزارا تاکہ وہ ان کی مصیبت میں کمی واقع ہو اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ محمد شاکر میمن، ناصر خان، شوکت علی سومرو، ضیا ء مسرور جعفری اور احسن ناغڑ ہمراہ تھے۔