22-10-2020
حیدرآباد ( ) انجمن دکانداران ریشم بازار کے صدر محمد طارق شیخ و دیگر اراکین کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ، سینئر نائب صدر محمد وسیم جی، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ اور مجلس عاملہ کے اعزاز میں پر تپاک استقبال کا اہتمام کیا گیا، حیدرآباد چیمبر کے صدر فہد حسین شیخ ریشم بازار کے دو رے پر تاجران سے بالمشافہ ملاقات کی، تاجران کا کہنا تھا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے بازاروں کے دورے سے خوشی ہوئی ہے، تاجران نے حیدرآباد چیمبر کے نومنتخب عہدیداران پر پول نچھا ور کئے اور اجرک پیش کیں۔ اس موقع پر انجمن دکانداران ریشم بازار کے سینئر نائب صدر عبدا لقہار، نائب صدر وقار الدین وکی، ایڈیشنل سیکریٹری الطاف قریشی، خزانچی محمد شاہد شیخ استقبالیہ میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین پیر سید محمود آئی جعفری، یوسف میمن، حفظ الرحمن، فیضان الٰہی، محمد اقبال شیخ، سید اقبال و دیگر ہمراہ تھے۔