23-5-2019
حیدرآباد ( )قونصل جنرل انڈونشیا ٹوٹوک پریانامٹو (Totok Prianamto) نے بدھ کی شام اپنے دورہ پر انڈس ہو ٹل میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے گفتگو میں بتایا کہ گورنمنٹ جمہو ریہ انڈونیشیا وزارت تجا رت 34ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا کا 16تا 20اکتوبر 2019 انعقاد کیا جا رہا ہے، ایکسپو میں دنیا بھر سے ہزاروں تاجر و صنعتکار شرکت کر رہے ہیں، 34ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں مختلف مصنوعات فوڈ بیوریجز، فاسٹ موونگ، کنزیومر آئٹم، ہینڈی کرافٹس، ہیوی انڈسٹریز کے تاجر و صنعتکار شرکت کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ اچھا موقع ہے کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کر کے اپنے کاروبار سے مطابقت رکھنے والے انڈو نیشن تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کر کے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ٹریڈ ایکسپو انڈو نیشیا میں شرکت کے خواہشمند تاجروں اور صنعتکاروں سے بالمشافہ ملاقات کرکے انہیں شرکت کی دعوت دوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے مہمانوں کو خو ش آمدید کہا سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹریڈ ڈیلیگیشن 34ویں ٹریڈ ایکسپو انڈو نیشیا میں شرکت کرے گا، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سیکریٹری جنرل