24-6-2020
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی نے میئر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ پر عوام قربانی کا عظیم فریضہ انجام دیں گے، کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پہلے سے زیا دہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تمام ادارے مل کر جامع حکمت عملی مرتب کریں کہ قربانی کے جانوروں کی آلائش فوری طور پر آبادی سے دور افتادہ مقام پر پہنچائی جائے۔ حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشیں بھی شروع ہو نے والی ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکموں / اداروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ باہمی مشاورت سے برساتی نالوں اور نکا سی آب کے نظام اور صحت و صفائی کی بہترین حکمت عملی بنا کر عمل کیا جائے۔
نثار احمد صدیقی کے انتقال پر حیدرآباد چیمبر کی تعزیت
24-6-2020
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی نے سابق کمشنر حیدرآباد نثار احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ ایک دیانت دار اوربا صلاحیت افسر سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم نے کمشنر حیدرآباد اور چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ کی حیثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیں،وہ تاجر و صنعتکا ر برادری اور مذہبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔انہوں نے صوبے کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لئے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کا ادارہ قائم کیا تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم دے کر روزگار کے مواقع مہیا کئے جائیں۔ نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی نے نثار احمد صدیقی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس غم کی گھڑی میں اراکین مجلس عاملہ اور تاجر برادری برابر کی شریک ہیں۔
سیکریٹری جنرل