25-9-2019
حیدرآباد ( ) حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھا رٹی (HDA) کے ڈائریکٹر جنرل محمد نواز سوہو نے آج حیدرآباد ایوان تجارت و صنعت کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حسین آباد فلٹر پلانٹ 60لاکھ گیلن اور سائٹ فلٹر پلانٹ 30لاکھ گیلن دونوں فلٹر پلانٹ تیا ر ہیں صرف سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا، دونوں فلٹر پلانٹ آپریشنل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس 50فیصد پانی کے بلوں کی ادائیگی کریں تو تبدیلی آ سکتی ہے، 1لاکھ 50ہزار کنکشن پر ریکوری 20فیصد ہے، ریکوری میں اہلکار سست روی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو کہ مناسب نہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مقررہ مدت میں پانی کے بلوں کی ادائیگی میں تعاون کریں، HDAپر 7ارب 29کروڑ روپے واجب الادا ہیں، واسا کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 6کرو ڑ اور پینشن ادا کی جا رہی ہے، عوام ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ قبل ازیں حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ نے تاجر برادری کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نکا سی و فراہمی آب کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سڑکوں کی زبوں حالی سے ہر شخص پریشان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں کے مسائل فو ری طور پر حل کئے جائیں۔ اجلاس میں نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق سینئر نائب صدورضیا ء الدین، محمد عارف سمیت اراکین سید یاور علی شاہ، رحمت اللہ ساند، سعید احمد چوہان، یوسف میمن، رفیق قریشی، محمد حسین غو ری، شہاب الدین انصا ری، سید مظفر علی شاہ، وسیم جی، ضیاء مسرور جعفری، رئیس خان، سید اقبال، الطاف قریشی، دانش خان، حفظ الرحمن، عبد الستار خان، غلام قادر کھتری، محمد طارق شیخ، اعظم چوہان، محمد اقبال شیخ، یو سف دادا، عامر شہاب، شاہد کے کے، محمد اسلم باوانی، محمد اسلم نربان، طارق شیخ، عبد الوحید شیخ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل