26-8-2019
حیدرآباد ( ) حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ نے سندھ فو ڈ اتھارٹی فوڈ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے اہلکاروں کی طرف سے آئل ملز پر بھا ری جرمانے کے نوٹس کے اجرا ء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کے سخت رویے اور صنعتکا روں کو ہراساں کرنے سے صنعتکا روں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر فوڈ سے مطالبہ کیا کہ آئل ملز مالکان پر بھا ری جرمانے کے نوٹس فوری واپس لئے جائیں، قبل ازیں حیدرآباد آئل ملز ایسو سی ایشن کے صدر اسلام الدین لو دھی، نائب صدر مہیش کمار کی قیادت میں ایک وفد نے حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ سے ملاقات میں بتایا کہ سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے اہلکا ر آئل مالکان کو نہ صرف ہراساں کررہے ہیں بلکہ بھا ری جرمانے بھی عائد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے اور صنعتکا ر سخت پریشان ہیں۔ اس موقع پر شکرام داس، اشوک کمار، نارائن داس، منوج کمار، دلیپ کمار اور جنید لو دھی بھی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل