27-7-2019
حیدرآباد ( ) چیئر مین سند ھ ریوینیو بور ڈ (SRB)خالد محمود نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رے پر تاجروں صنعتکا روں اور سروسز سیکٹر سے وابستہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر سے مظبوط لائژن ہے، افسران سندھ ریوینیو بورڈ محمد اقبال لاکھو، سید رضوان علی، ناصر بچانی، واحد پاٹولی سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔خالد محمود نے کہا کہ 800گز تک کے شادی ہال سیلزٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ بینکوئیٹ و ایئر کنڈیشنر ہالوں پر سیلز ٹیکس لاگوہے۔ چیئر مین SRBکا کہنا تھا کہ ملک کے دوسرے صوبوں میں انٹرنیٹ سروس پر پہلے ہی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، سندھ میں رواں سال سے انٹرنیٹ سروس پر 19.5فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹ کی کمیشن پر 5فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس نافذ ہے جو کہ مناسب ہے، چیئر مین SRBنے مختلف شعبوں پر بھی سیلز ٹیکس کا ذکر کیا۔ قبل ازیں حیدرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے مہمان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد سروسز سیلز ٹیکس دہندگان سے بالمشافہ ملاقات کر کے ٹیکس کی ادائیگی میں حائل رکاوٹیں دو ر کی جائیں۔ تاجر برادری ٹیکس ادا کرنا چاہتی ہے سروسز سیلز ٹیکس قوانین پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ہنر مند ٹیکس دہندگان سخت مصائب میں مبتلا ہیں،مثال کے طور پر 780گز کے شادی ہالوں کو نوٹس جا ری کئے جا رہے ہیں جبکہ ان پر ٹیکس عائد نہیں ہو تا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس سے طلبہ و طالبات کی متاثر ہونے کے خدشات ہیں اور تاجر برادری کو بھی تحفظات ہیں، تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس فو ری واپس لیا جائے، سندھ ریوینیو بورڈ میں رجسٹر ڈ تاجرو ں کو مراعات دی جائیں،ہمیں امید ہے کہ آپ کے دورے سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کے مسائل کم ہوں گے بلکہ ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق سینئر نائب صدر محمد مدنی، محمد عارف، سابق نائب صدر ضیا ء الدین کے علاوہ اراکین سید یاو ر علی شاہ، عبد الستار خان، شہاب انصاری، صلاح الدین خان غو ری، یوسف دادا، ضیا مسرور جعفری، عبدالوحید شیخ، یوسف میمن، اعظم چوہان، ذو الفقار علی چوہان، محمد حسین غو ری، اسلم نربان، محمد اقبال شیخ، عبد الحمید قریشی، رفیق قریشی، اختیار احمد آرائیں و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل