کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف تاجران حیدرآباد کا احتجاجی مظاہرہ
27-8-2019
حیدرآباد ( )حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی جانب سے کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی اور کشمیری عوام پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف صنعتکار و تاجران نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شریک تاجران نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے پر کنکریاں برسائیں اور بعد میں بھارتی پرچم اور پتلے کو نذر آتش کر کے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صدر محمد سلیم شیخ، نائب صدر پیر سید محمود آئی جعفری، سابق سینئر نائب صدر محمد عارف، سابق نائب صدر ضیا ء الدین اراکین سید یاور علی شاہ، یوسف میمن، عبد الوحید شیخ، صلاح الدین خان غو ری، مشتاق مجید، طارق شیخ، محمد اقبال شیخ، محمد حسین غو ری، انور کندن، عبد الحق، الطاف قریشی، محمد شاکر میمن، ضیا ء مسرور جعفری، اعظم چوہان، عبد الستا رخان، رحمت اللہ ساند، اسلم نربان، شکیل احمد شیخ و دیگر نے کشمیری عوام سے اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی،بھا رتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستانی مسلمانوں کے دل کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارتی فوجیو ں کو ہر حال میں مقبوضہ کشمیر سے جانا ہوگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے،وہ وقت دو رنہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، ہما ری پاک افواج تیار ہیں، تاجر برادری کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور پاکستانی قوم ضرورت پڑنے پر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل